20 جنوری 2015 - 12:02
فلسطینی شہید کے جلوس جنازہ پر اسرا‏‏ئیلی فوج کا حملہ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے نقب میں ایک فلسطینی کے جلوس جنازہ پر حملہ کرکے دسیوں افراد کو زخمی کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی سکورٹی فورسیز نے ایک فلسطینی جوان "سامی ابراہیم زیادینہ" کے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق جنازے میں شریک افراد اور اسرائیلی فورس کے ساتھ جھڑپ میں ، مقبوضہ علاقوں میں تحریک اسلامی کے سربراہ "رائد صلاح" اور شہر رھط کے میئر "طلال القرناوی" سمیت چالیس افراد زخمی ہوگئے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق پانچ صہیونی پولیس بھی اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہيں۔ اس جلوس جنازہ میں تقریبا تیس ہزاد افراد شریک تھے ۔ یہ فلسطینی جوان اتوار کی رات کو نقب کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا۔صہیونی حکومت کی اس جارحیت کے خلاف، نقب کے علاقے کے عوام نے عالم ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اور اسرائیل کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف آج اس علاقے میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کی خبریں ہيں۔

.......

/169